ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل احمد وحیدی اور لبنان کے وزیر دفاع فائز غصن نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے دفاعی شعبہ میں شام اور لبنان کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں کا جائزہ لیا ہے۔
احمدی وحیدی نے کہا کہ ایران خطے میں پائدار امن کا خواہاں ہے جبکہ غیر علاقائی طاقتیں خطے کے امن و ثبات کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں انھوں نے کہا کہ ایران لبنان میں امن و ثبات کو بہت بڑي اہمیت دیتا ہے۔
ایرانی وزیر دفاع نے امریکہ اور علاقہ میں امریکی حامیوں کی طرف سے شام میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ علاقہ میں اپنے چند غلاموں اور نوکروں کے زوال کے بعد شام میں اسرائيل کے مخالف محاذ کو کمزور بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ لبنان میں اسلامی مقاومت کسی ایک گروپ سے وابستہ نہیں بلکہ وہ لبنان کی طاقت و قدرت کا مظہر ہے جس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائيل کی طاقت کے طلسم کو توڑا ہے۔
اس ملاقات میں لبنان کے وزير دفاع نے اسرائیل کی لبنان کے خلاف 33 روزہ جنگ میں ایران کے مؤقف کی قدردانی کرتے ہوئےکہا کہ ایران ہمیشہ لبنان کا حامی اور پشتپناہ رہا ہے۔ لبنان کے وویر دفاع ایرانی وزیر دفاع کے علاوہ دیگر اعلی ایرانی حکام سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ .......
/169